پرتھ ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 146 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ بھارتی ٹیم 287 رنز کا ہدف کے تعاقب میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا کو کامیابی کیلئے پانچ وکٹیں اور بھارت کو 175 رنز درکار تھے …
آسٹریلیا کا بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں146 رنز سے شکست دیکر شاندار کم بیک،
پرتھ ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 146 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ بھارتی ٹیم 287 رنز کا ہدف کے تعاقب میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا کو کامیابی کیلئے پانچ وکٹیں اور بھارت کو 175 رنز درکار تھے تاہم آسٹریلوی بائولرز کی شاندار بائولنگ کی بدولت بھارت ٹیم کے آخری چار کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائے اور میچ کا فیصلہ جلد ہی ہوگیا اور بھارتی ٹیم 140 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ریشبھ پانٹ نے 30 اور وہاری نے 28 رنز بنائے، آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں نیتھن لیون اور مچل سٹارک نے 3، 3 جبکہ ہیزلووڈ اور کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نیتھن لیون کو میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








