آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

سڈنی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، پیٹر سڈل، نیتھن لیون اور عثمان خواجہ دوبارہ ایک روزہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، کرس لین، ڈی آرسی شارٹ، کریگ میکڈرموٹ، ٹریوس ہیڈ اور آشٹن ایگر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ باﺅلرز مچل سٹارک، جوش ہیزلووڈ اور پیٹ کمنز کو بھی آرام کی غرض سے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تینوں فاسٹ باﺅلرز کے ورک لوڈ کو کم کرنے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ فٹنس مسائل سے بچ سکیں، نیتھن کولٹر نیل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان کواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈز کامب، گلین میکسویل، مارکو سٹوئنس، مچل مارش، ایلکس کیری، جیئے رچرڈسن، بلی سٹین لیک، جیسن بہرنڈورف، پیٹر سڈل، نیتھن لیون اور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔