آسٹریلیا کو مضبوط، اوپن اور خوشحال ملک کی تعمیر کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے، آسٹریلیائی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تہنیتی پیغام

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ "میں آج پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یوم آزادی کے جشن میں شامل ہوں۔اس 73 سالہ آزادی کے عرصے میں پاکستان ایک قوم کی حیثیت سے ابھرتا رہا ہے اور آسٹریلیا اس پورے عرصے میں پاکستان …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ "میں آج پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یوم آزادی کے جشن میں شامل ہوں۔اس 73 سالہ آزادی کے عرصے میں پاکستان ایک قوم کی حیثیت سے ابھرتا رہا ہے اور آسٹریلیا اس پورے عرصے میں پاکستان کا ایک مستحکم دوست رہا ہے۔ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی حیثیت سے ہماری بہت سی اقدار یکساں ہیں جن میں جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کو فخر ہے کہ وہ ایک مضبوط ، آزاد اور خوشحال ملک کی تعمیر میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ہمارے دوطرفہ تعلقات کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ہم ہر بحران میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور یہ کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے دوران ہمارا باہمی تعاون اس کا واضح ثبوت ہے۔پاکستان نے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے جس عزم کیا وہ ہمارے لئے قابل تعریف اور قابل احترام ہے ۔ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی تاریخ ان اونٹ چرواہوں تک جاتی ہے جنہوں نے پہلی بار 19 ویں صدی کے وسط میں آسٹریلیا میں قدم رکھا تھا۔ اس وقت سے، ہماری متحرک پاکستانی کمیونٹی نے سائنس ، تعلیم ، ٹیکنالوجی ، طب اور فنون لطیفہ اور مذہبی تنظیموں کے ذریعہ آسٹریلیا کے کثیر الثقافتی معاشرے کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں تعلیم ، تجارت ، ترقی ، دفاع اور سلامتی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور مضبوط ثقافتی تعلقات میں بھی دوطرفہ تعاون کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی اس دوستی کو قائم ومستحکم رکھیں گے۔

مزید خبریں