کراچی۔9نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے، ٹورنامنٹ کا اہم میچ ہے، اس روز اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے منگل کو یہاں ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی مستقل مزاجی کو برقرار رکھیں گے، …
آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم

مزید خبریں
کراچی۔9نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے، ٹورنامنٹ کا اہم میچ ہے، اس روز اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے منگل کو یہاں ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی مستقل مزاجی کو برقرار رکھیں گے، ہر میچ میں تھوڑی بہت کمزوریاں نظر آئی ہیں،کبھی بیٹنگ کبھی بولنگ تو کبھی فیلڈنگ میں خامیاں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ان خامیوں کو دور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بائیو سیکور ببل ایک مشکل زندگی ہے، دو سے ڈھائی سال ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلی ،سیکیور ببل کی وجہ سے اگر کوئی کھلاڑی پریشان ہوتا ہے تو ملکر اس کا حوصلہ بڑھاتے ہیں، سیکیور ببل میں گروپ ایکٹیویٹی ہوتی رہتی ہیں۔
ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کی نمبر ون ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جو کھلاڑی مانگے تھے وہ ملے جس کی وجہ سے کھل کر فیصلے کئے، آٹھ سے دس کھلاڑی وہ ہی ہیں جو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ تھے، اچھی بات یہ ہے کہ ہر میچ میں نیا کھلاڑی مین آف دا میچ ہوتا ہے اور بحیثیت کپتان یہ میرے لئے اچھی بات ہے ۔
۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی کی ذمہ داری لی ، سب نے اعتماد دیا اس وجہ سے فیصلے کرنے میں آسانی ہوئی، کپتانی سیکھ رہا ہوں اور یہ عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان حسن علی کو باہر نہیں کرسکتا، حسن علی کو ایسے موقع پر بیک کرنے کی ضرورت ہے وہ ضرور کم بیک کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 11کے گیارہ کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے، جیت ٹیم ایفرٹ کی بدولت ہی ملتی ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ پاور پلے میں کبھی کنڈیشن تو کبھی حکمت عملی کے ساتھ تیز رنز نہیں بنتے، اچھی بات ہے اگر ابتدائی بیٹسمین جلد آئوٹ ہوجائیں تو مڈل آرڈر اسکور کررہا ہے۔








