آسٹریلین حکومت پاکستان میں غذائیت سے متعلق خدمات میں تعاون جاری رکھے گی،مارگریٹ ایڈمسن

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلین حکومت پاکستان میں غذائیت سے متعلق خدمات میں بہترین تعاون جاری رکھے گی ، پینے کے صاف پانی ،صفائی کی سہولتوںتک رسائی اور بہتر صحت کا معاشرے اور معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو پنجاب کے علاقے بلے بالا میں آسٹریلین حکومت کے …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلین حکومت پاکستان میں غذائیت سے متعلق خدمات میں بہترین تعاون جاری رکھے گی ، پینے کے صاف پانی ،صفائی کی سہولتوںتک رسائی اور بہتر صحت کا معاشرے اور معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو پنجاب کے علاقے بلے بالا میں آسٹریلین حکومت کے فنڈ سے جاری صاف پینے کے پانی ،صفائی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کہی۔منصوبے سے بلے بالا کے رہائشیوں کو صاف پینے کا پانی اور سینیٹین کی سہولت میسر آئیگی۔آسٹریلین ہائی کمشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر ایڈمسن نے روپوال میں گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں واش رومز کے علاوہ صاف پینے کا پانی اور سنیٹیشن کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پینے کا پانی اور سنیٹیشن سہولتوں تک رسائی کا معاشرے اور معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غذائیت سے متعلق خدمات کی بہتری آسٹریلین حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔آسٹریلین سول سوسائٹی واٹر سنیٹیشن اینڈ ہائی جین (واش) فنڈ پیسفک ایشیائ،و افریقہ میں سول سوسائٹی تنظیموں کیساتھ تعاون کررہا ہے۔اس طرح آسٹریلیا پاکستان میں خیبر پختونخوا میں بھی اسی قسم کے منصوبے پر کام کرہا ہے۔

Leave a Reply