آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے‘ ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قومی معاملات کو حل کرنے کا صحیح فورم ہے …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قومی معاملات کو حل کرنے کا صحیح فورم ہے اور انہوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی معاملات پر پارلیمنٹ کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی مفاد میں کام کر رہی ہے اور ملک اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے م¶ثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply