اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا کہ آفات کے خطرات کو کم کرنے اور مدافعت کا مربوط نظام وضع کرنا این ڈی ایم اے کا پالیسی محور ہے تاکہ مستقبل میں آفات خصوصاً موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے نمٹا جا سکے ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ان خیالات کا …
آفات کے خطرات کو کم کرنے اور مدافعت کا مربوط نظام وضع کرنا این ڈی ایم اے کا پالیسی محور ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا کہ آفات کے خطرات کو کم کرنے اور مدافعت کا مربوط نظام وضع کرنا این ڈی ایم اے کا پالیسی محور ہے تاکہ مستقبل میں آفات خصوصاً موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے نمٹا جا سکے ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ان خیالات کا اظہار آفات اور موسمی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے اور تدارک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کا انعقاد این ڈی ایم اے نے عالمی بنک کی معاونت سے اسلام آباد میں کیا جس میں متعدد معاون اداروں سمیت اقوام متحدہ کے اداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین این ڈی ایم اے نے شرکاءکو بتایا کہ حال ہی میں ایشیائی ممالک میں آفات سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ 2017 میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کو2030 تک آفات کی وجہ سے 2 سے3 گنا زیادہ نقصان کا اٹھانا پڑھ سکتا ہے۔ رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے آفات کے خطرات کوکم کرنے اور ایک مضبوط مدافعتی نظام وضع کرنے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔ ان اقدامات کے تحت عملہ کی تکنیکی حوالہ سے تربیت اور صلاحیت کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسئلہ کے حل کے لئے مستقل نظام ، حکمت عملی اور لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں تا کہ مستقبل میں ان آفات کے خطرات کو کم کیا جا سکے ۔








