اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں پاکستان آرمی نے نیوی کے خلاف 21-8 پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، آرمی کے شیراز اسلم نے نو پوائنٹس جبکہ محمد عثمان نے چھ پوائنٹس سکورکئے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں …
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں پاکستان آرمی نے نیوی کے خلاف 21-8 پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، آرمی کے شیراز اسلم نے نو پوائنٹس جبکہ محمد عثمان نے چھ پوائنٹس سکورکئے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں واپڈا نے پولیس گرینز کو یک طرفہ گیم میں 22-10 پوائنٹس سے زیر کیا۔ واپڈا اے کی جانب سے زین الحسن نے 10 اور علی رضا نے 7 پوائنٹس بنائے۔
تیسرے کوارٹر فائنل میں واپڈا گرینز نے پولیس بلیوز کو 22-9 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ آرمی (A) نے واپڈا ریڈ کے خلاف 21-17 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔خواتین کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں آرمی نے اے کے کلب کے خلاف کامیابی سمیٹی، آرمی کی کھلاڑی آمنہ محسن نے 10 اور ایمن ریاض نے 5 پوائنٹس بنائے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں لائنز سی نے نائٹ بلیوز کو 4-13 پوائنٹس سے شکست دی۔
مدیحہ نواز نے چھ پوائنٹس جبکہ ماریہ خان نے میچ میں پانچ پوائنٹس حاصل کیے۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں لائیکنز سی نے نائٹ بلیوز کو 13-4 پوائنٹس سے شکست دی۔ مدیحہ نواز نے میچ میں چھ پوائنٹس جبکہ ماریہ خان نے پانچ پوائنٹس بنائے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں لائیکنز اے نے لائیکنز ڈی کو 16-5 پوائنٹس سے اور لائیکنز بی نے اے کے وائٹ کو 5-0 پوائنٹس سے شکست دی ۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں واپڈا گرینز کا مقابلہ پاکستان آرمی اے سے ہوگا جبکہ واپڈا اے کا مقابلہ آرمی گرینز سے ہوگا۔







