راولپنڈی۔18جنوری (اے پی پی):آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) راولپنڈی ڈویژن کے انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ انتخابات میں طارق محمودکوسرپرستِ اعلی جبکہ عدنان نثارکو صدر تحصیل راولپنڈی منتخب کیا گیا۔ شاہد یوسف سینئر نائب صدر،راجہ آصف، شکیل اختر، شیراز مغل کو نائب صدور منتخب کیا گیا۔راجہ نعمان جنرل سیکرٹری،مصطفین سجاد ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ریحان عباسی جوائنٹ سیکرٹری،سرفراز احمد ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری، افتخار انفارمیشن سیکرٹری،محمد کامران فنانس سیکرٹری …
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات، طارق محمود سرپرست اعلیٰ، عدنان نثارصدرتحصیل راولپنڈی منتخب

مزید خبریں
راولپنڈی۔18جنوری (اے پی پی):آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) راولپنڈی ڈویژن کے انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ انتخابات میں طارق محمودکوسرپرستِ اعلی جبکہ عدنان نثارکو صدر تحصیل راولپنڈی منتخب کیا گیا۔ شاہد یوسف سینئر نائب صدر،راجہ آصف، شکیل اختر، شیراز مغل کو نائب صدور منتخب کیا گیا۔راجہ نعمان جنرل سیکرٹری،مصطفین سجاد ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ریحان عباسی جوائنٹ سیکرٹری،سرفراز احمد ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری، افتخار انفارمیشن سیکرٹری،محمد کامران فنانس سیکرٹری اور بابر علی میڈیا سیکرٹری منتخب ہوئے۔
انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے کامران سیف کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا جنہوں نے اپنی نگرانی میں احسن طریقے سے انتخابات کرائے۔اس موقع پر صدر تحصیل راولپنڈی عدنان نثار نے اپنے بیان میں کہا کہ نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن اساتذہ، طلبہ اور والدین کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور حکومت کے ساتھ مل کر تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔








