اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہونے کی تصدیق، 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے بیان کے مطابق آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے دوران 27 فروری کو صبح 3 بج کر 40 منٹ تک افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے، کابل، پکتیا اور قندھار میں …
آپریشن’’ غضب للحق‘‘ افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ، 200 زخمی ہو گئے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہونے کی تصدیق، 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے بیان کے مطابق آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے دوران 27 فروری کو صبح 3 بج کر 40 منٹ تک افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے، کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے۔
افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ، دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور 80 سےزیادہ ٹینک، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان کی موثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔








