وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں، ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں، ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ وہ کردار ہے جو بے نامی دار ہے،سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نوازشریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائیں کہ وہ کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق کے اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ جنہیں سرکاری خزانے میں نقب لگانے کی عادت ہو ان کے لیے جیب سے خرچ کرنا محال ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply