اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):آڈیٹر جنرل آفس نے جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک سو 76 ارب90 کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں۔ترجمان آڈیٹر جنرل آفس کے مطابق موجودہ مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران آڈیٹر جنرل آفس نے وفاقی حکومت کے محکموں سے کرپشن کے مد میں لوٹی گئی رقم میں سے ایک سو 76 ارب 30 کروڑ روپے وصول …
آڈیٹر جنرل آفس نے جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک سو 76 ارب 90 کروڑ روپے کی وصولیاں کیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):آڈیٹر جنرل آفس نے جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک سو 76 ارب90 کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں۔ترجمان آڈیٹر جنرل آفس کے مطابق موجودہ مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران آڈیٹر جنرل آفس نے وفاقی حکومت کے محکموں سے کرپشن کے مد میں لوٹی گئی رقم میں سے ایک سو 76 ارب 30 کروڑ روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دئیے ہیں جبکہ صوبائی اور ضلعی اداروں سے 57 کروڑ 88 لاکھ روپے وصول کئے گے ہیں۔ مذکورہ عر صے کے دوران سب سے زیادہ ریکوری ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پٹرولیم اور قدرتی وسائل لاہور کے دفتر نے کی ہے۔ وصول کی گئی رقم ایک سو 69 ارب 67 کروڑ روپے ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سی اے اینڈ ای اسلام آباد نے 2 ارب 33 کروڑ روپے وصول کئے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آئی آر اینڈ سی کراچی آفس نے موجودہ مالی سال کی پہلی سر ماہی میں غبن کی گئی رقم میں سے ایک ارب 83 کروڑ روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ڈی جی آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ اسلام آباد نے 61کروڑ 94 لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے ۔ڈی جی آڈٹ ایف اینڈ آئی اسلام آباد کے دفتر نے 58 لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سوشل سیفٹی نیٹ نے 44 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے ہیں ۔ڈی جی آڈٹ راولپنڈی نے 8 کروڑ 85 لاکھ روپے وصول کئے ہیں ۔اس کے علاوہ ڈی جی آڈٹ ڈی اے کراچی نے غبن کی گئی رقم میں سے 18 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں ۔ ڈی جی آڈٹ ورکس اسلام آباد نے 44 کروڑ روپے ،ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس ،چین پاکستان اقتصادی راہداری اسلام آباد نے 7 کروڑ 81 لاکھ روپے ،ڈی جی آڈٹ پی اینڈ ٹی ایس لاہور نے پہلی سہ ماہی کے دوران 76کروڑ 24 لاکھ سے زاہد رقم ایکور کی ہے۔مزید براں ڈی جی آڈٹ پاور سیکٹر لاہور کی جانب سے وصول کی جانے والی رقم 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ڈی جی آڈٹ ریلویز لاہورنے 17 کروڑ 81 لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے۔جہاں تک صوبائی اور ضلعی اداروں کا تعلق ہے ۔ ڈائر یکٹر جنرل آڈٹ ورکس صوبائی لاہور نے موجودہ مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دو کروڑ 69 لاکھ روپے وصول کئے ہیں ۔ڈی جی آڈٹ لاہور نے 12 کروڑ 92 لاکھ روپے اور ڈی جی آڈٹ کے پی کے پشاور نے 1 کروڑ 55 لاکھ روپے ڈی جی آڈٹ سند ھ کراچی نے 5 کروڑ 78 لاکھ رپے جبکہ ڈی جی آڈٹ بلوچستان کوئٹہ نے 13 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار روپے ان تین ماہ کے دوران وصول کئے ہیں ۔ اسی طرح ڈی جی آڈٹ آزاد جموں وکشمیر مظفر آباد نے 5 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار روپے ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ڈسٹرکٹ نارتھ نے 13 کروڑ 71 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ ڈی جی آڈٹ ڈسٹرکٹ ساؤتھ ملتان نے 2 کروڑ 35 لاکھ 30 ہزار روپے ، ڈی جی آڈٹ ڈسٹرکٹ کے پی کے پشاور نے 12 لاکھ 70 ہزار روپے اور ڈی جی آڈٹ ڈسٹرکٹ کوئٹہ نے ان تین ماہ کے دوران 4 لاکھ 20 ہزار روپے ریکور کئے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آڈیٹر جنرل آفس سالانہ آڈٹ اپنے ذیلی دفاتر کے ذریعے ہر سال طے شدہ شیڈول کے مطابق کر تا ہے جبکہ بعض دفاتر کا سپیشل آڈٹ بھی کیا جاتا ہے جو کسی طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہوتا۔اے جی پی آفس نے ابھی تک20-2019کی آڈٹ رپورٹس تیار کر لی ہیں جو کہ پارلیمنٹ میں پیش کی جا چکی ہیں ۔ اے جی پی کا محکمہ آڈٹ پیروں کے ذریعے مختلف دفاتر میں بد عنوانیوں کی نشاندہی کر تا ہے ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اے جی پی کی طرف سے تیا ر کئے گے آڈٹ پیروں کو زیر بحث لاتا ہے ۔اور پھر آخر کار متعلقہ محکموں سے ان آڈٹ پیروں کے مطابق ریکوری کی جاتی ہے۔








