آڈیٹر جنر ل آف پاکستان رانا اسد امین کی بھارت میں آڈیٹر جنرل کانفرنس میں شرکت

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنر ل آف پاکستان رانا اسد امین نے بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہونے والی 23 ویں دولت مشترکہ اور 9 برطانوی سمندر پار علاقوں کی آڈیٹر جنرل کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا عنوان ”سرکاری آڈٹ میں صلاحیت بڑھانے کے لئے شراکت داری کو بڑھانا“ تھا۔ کانفرنس کا افتتاح بھارت کے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل ششی کانت شرمانے …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) آڈیٹر جنر ل آف پاکستان رانا اسد امین نے بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہونے والی 23 ویں دولت مشترکہ اور 9 برطانوی سمندر پار علاقوں کی آڈیٹر جنرل کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا عنوان ”سرکاری آڈٹ میں صلاحیت بڑھانے کے لئے شراکت داری کو بڑھانا“ تھا۔ کانفرنس کا افتتاح بھارت کے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل ششی کانت شرمانے کیا۔ کانفرنس میں 36 ممالک سے 74 شرکاءنے حصہ لیا۔ ترجمان اے جی پی آفس نے بتایا کہ دولت مشترکہ کا نفرنس سرکاری شبعہ کی آڈٹ برادری کی بہت قدیم عرصہ سے جاری کانفرنس ہے جس کا سلسلہ چھ عشروں سے جاری ہے۔ 1951ءسے دولت مشترکہ کے آڈیٹرز جنرل کام کے تجربوں کے تبادلے اور باہمی پیشہ ورانہ دلیچسپی کے معاملات پر ہر تین سال بعد بحث کرتے چلے آ رہے ہیں۔

Leave a Reply