ابوظہبی۔19نومبر (اے پی پی):ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی'طاقہ نے دو سری انٹرنیشنل پاور کمپنیوں کے ہمراہ سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی (ایس پی پی سی) کے ساتھ 25 سالہ بجلی خریداری کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔ متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی'طاقہ'،جاپانی کمپنی جیراکارپوریشن اور البوانی ہولڈنگ کی ذیلی کمپنی البوانی کیپیٹل نے سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی (ایس پی پی سی) کے …
ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی’طاقہ‘کے سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی کے ساتھ 25 سالہ بجلی خریداری کے دو معاہدے طے

مزید خبریں
ابوظہبی۔19نومبر (اے پی پی):ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی’طاقہ نے دو سری انٹرنیشنل پاور کمپنیوں کے ہمراہ سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی (ایس پی پی سی) کے ساتھ 25 سالہ بجلی خریداری کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔
متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی’طاقہ’،جاپانی کمپنی جیراکارپوریشن اور البوانی ہولڈنگ کی ذیلی کمپنی البوانی کیپیٹل نے سعودی پاور پروکیورمنٹ کمپنی (ایس پی پی سی) کے ساتھ 25 سالہ بجلی خریداری کے دو معاہدوں پر دستخط کر دیئے تاکہ سعودی عرب میں دو نئے گرین فیلڈ کمبائنڈ سائیکل گیس ٹربائن پاور پراجیکٹس تیار کیے جا سکیں۔وام کے مطابق معاہدوں کے تحت 3.6 گیگا واٹ سے زیادہ کی کل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت والے یہ منصوبے ہائی ایفیشنسی ٹربائنز اور کاربن کیپچر ٹیکنالوجیز استعمال کریں گے۔
یہ پلانٹس سعودی عرب کے توانائی کے امتزاج کے عزائم اور سعودی گرین انیشی ایٹو کے مطابق ہیں، جس کا مقصد 2030 تک 50 فیصد قابل تجدید توانائی اور 50 فیصد گیس ٹیکنالوجی اور 2060 تک نیٹ زیرو گرین ہاؤس گیس کے اخراج کا حصول ہے۔ان پلانٹس کی تعمیر میں سب سے زیادہ حصہ داری 49 فیصد طاقہ کی ہے ، جیرا (31%)فیصد اور البوانی (20%)فیصد کی ملکیت رکھے گے ۔پلانٹس تینوں اداروں کے باہمی اشتراک سے تیار کیے جائیں گے۔








