ابوظہبی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل مزید 3میچزکا فیصلہ ہوگا

ابوظہبی۔5دسمبر (اے پی پی):امارات کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی ٹین ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن میں کل بدھ کو مزید 6 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ پہلا میچ چنائی بریوز اور نیویارک سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور موریس ویل سیمپ آرمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ …

ابوظہبی۔5دسمبر (اے پی پی):امارات کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی ٹین ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن میں کل بدھ کو مزید 6 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ پہلا میچ چنائی بریوز اور نیویارک سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور موریس ویل سیمپ آرمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ تیسرے ے میچ میں دہلی بلز اور ناردرن واریئرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔ دکن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے ۔ ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ ٹیموں میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ،موریس ویل سیمپ آرمی،بنگلہ ٹائیگرز،دہلی بلز،چنائی بریوز،نیویارک سٹرائیکرز،ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

 

مزید خبریں