نئی دہلی ۔ 9 اگست (اے پی پی)بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک اور کسان نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر کودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہوبا کے صدر کوتوالی مقام میں معاشی تنگی اور قرض کے بوجھ میں دبے ایک کسان نے منگل کو ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ دھننجے سنگھ نے بتایا ہے کہ ٹیکامﺅ کے رہنے والے کسان رام جیون (55) نے …
اترپردیش میں کسان نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر کودکشی کر لی

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 9 اگست (اے پی پی)بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک اور کسان نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر کودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہوبا کے صدر کوتوالی مقام میں معاشی تنگی اور قرض کے بوجھ میں دبے ایک کسان نے منگل کو ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ دھننجے سنگھ نے بتایا ہے کہ ٹیکامﺅ کے رہنے والے کسان رام جیون (55) نے جھانسی مانک پور سیکشن میں بری پورا اسٹیشن کے قریب ٹرین کے سامنے کود کر جان دے دی۔اس کے لواحقین نےلاش شناخت کرلی ہے۔








