دبئی۔ 29اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے کہا ہے کہ اتنا پراعتماد تھا کہ ایک اوور میں 25 رنز بھی درکار ہوتے تو ہدف حاصل لیتا۔ جمعہ کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان کو فتح دلانے کے بعد آصف علی نے میچ کی اختتامی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم …
اتنا پراعتماد تھا کہ ایک اوور میں 25 رنز بھی درکار ہوتے تو ہدف حاصل کر لیتا، آصف علی

مزید خبریں
دبئی۔ 29اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے کہا ہے کہ اتنا پراعتماد تھا کہ ایک اوور میں 25 رنز بھی درکار ہوتے تو ہدف حاصل لیتا۔
جمعہ کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان کو فتح دلانے کے بعد آصف علی نے میچ کی اختتامی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی جیت پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔
شعیب ملک کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آخری اوور سے پہلے ہی جیت جائیں گے لیکن شعیب ملک پہلے آؤٹ ہوگئے ورنہ ان کے ساتھ میچ فنش کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اتنا اعتماد تھا کہ اگر ایک اوور میں 25 رنز بھی درکار ہوئے تو ہدف حاصل کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہی حکمت عملی تھی کہ راشدخان کو وکٹ نہیں دینی جس میں کامیاب رہا اور پلان تھا کہ شارٹ باؤنڈری کو ہدف بنانا ہے اور اس میں کامیاب رہا۔ افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے بھی آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راشد خان نے اچھی بولنگ کی تاہم آصف علی نے شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کو میچ جتوایا۔








