اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ احتساب اور گڈ گورننس ساتھ ساتھ آگے بڑھیں گے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں‘ پارلیمنٹ میں عوامی ایشوز پر بات کریں اور مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں۔ سسٹم پر حملہ نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے …
احتساب اور گڈ گورننس ساتھ ساتھ آگے بڑھیں گے، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ احتساب اور گڈ گورننس ساتھ ساتھ آگے بڑھیں گے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں‘ پارلیمنٹ میں عوامی ایشوز پر بات کریں اور مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں۔ سسٹم پر حملہ نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے ریلوے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ پاکستان ریلوے نے 16 مسافر ٹرینیوں کے علاوہ مال بردار ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔ ہم نے آئندہ کے لئے بھی اپنا ہدف مقرر کردیا ہے۔ ریلوے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھرپور کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ قیصر امین بٹ نے پیراگون سوسائٹی میں خواجہ سعد رفیق کے لئے کیا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پی ٹی آئی اور نیب کے درمیان گٹھ جوڑ کی بات کرکے تنقید کرتی ہے۔ ہمارے خلاف بھی کارروائی ہو رہی ہے لیکن ہم تو نہیں چھپتے۔ نواز شریف ‘ شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ اب تو مریم اورنگزیب کے خلاف بھی کیس سامنے آگیا ہے۔








