احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی جانب سے ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد مستحق افراد میں 161 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 33 لاکھ 21 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 161 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ صوبہ سندھ میں 40 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں 48 ارب 84 کروڑ …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 33 لاکھ 21 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 161 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ صوبہ سندھ میں 40 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں 48 ارب 84 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ پنجاب میں 59 لاکھ 91 ہزارسے زائدافراد میں 72 ارب 48 کروڑروپے تقسیم کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 22 لاکھ 41 ہزارسے زائدافراد میں27 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔ بلوچستان میں 6 لاکھ 56 ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔ یہ رقم 7 ارب 96 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کی گئی۔ گلگت بلتستان میں 96 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزادکشمیر میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔یہ رقم 2 ارب 65 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ اسلام آباد میں 67 ہزار سے زائد افراد میں 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔