احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت معاشرہ کے کمزور طبقات کو مالی امداد کی فراہمی اس ہفتے شروع ہوجائے گی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئرز پروگرام میںبات چیت

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر معاشرہ کے کمزور طبقات کی مدد کر رہی ہے اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی اس ہفتہ شروع ہوجائے گی۔پیر کو ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئرز پروگرام میںبات چیت …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر معاشرہ کے کمزور طبقات کی مدد کر رہی ہے اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی اس ہفتہ شروع ہوجائے گی۔پیر کو ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئرز پروگرام میںبات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت چار ماہ کیلئے روز مرہ استعمال کی اشیا پوری کرنے کیلئے ایک مستحق خاندان کو ایک ہی مرتبہ بارہ ہزار روپے کی مالی امداددی جائے گی ۔ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ مالی امداد کا مقصد کوروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاون سے متاثرہ معاشرہ کے محروم طبقات کی مدد کرنا ہے انہوں نے مستحق افراد سے کہا کہ وہ امداد کے لئے اپنے استحقاق سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے 8171 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ڈاکٹرثانیہ نشتر نے نے کہا کہ اس سروس کے ذریعے اب تک تین کروڑ چالیس لاکھ پیغامات موصول ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کا حتمی فیصلہ اعدادو شمار کے جائزے ،مالی حیثیت، ماہانہ بلوں کی اوسط شرح اور سفری تاریخ جیسے جانچ پڑتال کے طریقوں کے ذریعے کیا جائے گا۔معاون خصوصی نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین اس سکیم سے استفادہ کرنے کے اہل نہیں ہیں۔