اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) اراکین پارلیمنٹ کی نئی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی گئی ۔ٹیکس ڈائریکٹری کی تقریب اجراءجمعرات کو ایف بی آر ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراءکیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھے سال اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراءکیا گیا ہے ۔ٹیکس ڈائریکٹری میں 1010ارکان پارلیمنٹ …
اراکین پارلیمنٹ کی نئی ٹیکس ڈائریکٹری جاری ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آر ہیڈ کواٹرز میں منعقدہ تقریب میں اجراءکیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) اراکین پارلیمنٹ کی نئی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی گئی ۔ٹیکس ڈائریکٹری کی تقریب اجراءجمعرات کو ایف بی آر ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراءکیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھے سال اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراءکیا گیا ہے ۔ٹیکس ڈائریکٹری میں 1010ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکسوں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں جو ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں ۔گذشتہ سال 996اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات ڈائریکٹری میں شائع کی گئیں تھیں ۔دریں اثناءدیگر اراکین پارلیمنٹ کو ایک مہینے کا اضافی وقت دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنی ٹیکس تفصیلات کا اندارج کراسکیں ۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا کاچوتھا ملک ہے جس نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کی ہے ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے گذشتہ چار سالوں کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 73فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔








