اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور اظہارِ ہمدردی کیا۔ جمعہ کو ازبک وزیر خارجہ نے ایک خط میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا …
ازبک وزیر خارجہ کا پاکستانی اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر اظہار تشویش عبدالعزیز کامیلوف کا شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور اظہارِ ہمدردی کیا۔ جمعہ کو ازبک وزیر خارجہ نے ایک خط میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کا شکریہ ادا کیا







