‏اساتذہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں،قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار سب سے بنیادی اور مقدس ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ‏اساتذہ ہماری قوم کے مستقبل کے معمار ہیں،قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار سب سے بنیادی اور مقدس ہے۔اتوار کوعالمی یوم اساتذہ پر اپنےپیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دن ان معماروں کے نام ہے جو قوموں کا مستقبل تراشتے ہیں،اساتذہ علم کے چراغ جلاتے ہیں اور دلوں کو منور …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ‏اساتذہ ہماری قوم کے مستقبل کے معمار ہیں،قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار سب سے بنیادی اور مقدس ہے۔اتوار کوعالمی یوم اساتذہ پر اپنےپیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دن ان معماروں کے نام ہے جو قوموں کا مستقبل تراشتے ہیں،اساتذہ علم کے چراغ جلاتے ہیں اور دلوں کو منور کرتے ہیں،اساتذہ خاموشی سے ہر نسل کی تقدیر سنوارتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار سب سے بنیادی اور مقدس ہے،آج کا دن صرف شکریہ ادا کرنے کا نہیں بلکہ غور و فکر کا لمحہ بھی ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ تعلیم کے اس مقدس مشن کو کیسے مزید مضبوط بنایا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏اساتذہ ہماری قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، ڈاکٹر ہو، انجینئر یا سائنسدان ان کے پیچھے ایک استاد کی محنت اور رہنمائی ہوتی ہے،‏ایک استاد کا اثر روشنی کی مانند ہوتا ہے خاموش مگر ہمہ گیر، بظاہر نظر نہیں آتا مگر دلوں اور نسلوں کو منور کر دیتا ہے،‏استاد کی باتیں، ان کے اخلاق، ان کی ہمت افزائی ہمیشہ شاگردوں کے دلوں میں زندہ رہتی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ‏آج ہم علم اور تخلیق کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں،ایسے وقت میں اساتذہ کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے،‏اب استاد کا کام صرف سبق دینا نہیں بلکہ سوچنے والے ذہن، انسانیت کا درد رکھنے والے دل اور ذمہ دار شہری پیدا کرنا ہے، ‏استاد کا قلم کسی بھی ہتھیار سے زیادہ طاقتور ہے ‏کیونکہ وہ ذہنوں کو تراشتا ہےاور وہی ذہن دنیا کو بدل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‏میں آج گوادر تا گلگت، نارووال تا کراچی اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں جو چپ چاپ کلاس روم میں خدمت کر رہے ہیں۔