اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

مقبوضہ بیت المقدس۔ 23 مئی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ اسرائیل کے دوران اپنے اسرائیلی ہم منصب ریون ریولن اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقاتوں میں خطے میں قیام امن کے استحکام پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو نے اپنی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوستی کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے …

مقبوضہ بیت المقدس۔ 23 مئی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ اسرائیل کے دوران اپنے اسرائیلی ہم منصب ریون ریولن اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقاتوں میں خطے میں قیام امن کے استحکام پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو نے اپنی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوستی کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں تشدد کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہیں۔ وہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی ملیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے خاتمے کی خاطر ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Leave a Reply