اسرائیلی وزیر دفاع کا دورہ امریکا ملتوی

واشنگٹن۔9اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیر دفاع یوایوگیلانٹ کا دورہ امریکا ملتوی ہو گیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق پینٹاگان کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوایوگیلانٹ نے آج ( بدھ ) کو پینٹاگانکا دورہ کرنا تھا جو اچانک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی پریس سیکرٹری نے دورے کے اچانک ملتوی ہونے کے بارے میں بتایا کہ پینٹاگان کو بتایا …

واشنگٹن۔9اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیر دفاع یوایوگیلانٹ کا دورہ امریکا ملتوی ہو گیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق پینٹاگان کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوایوگیلانٹ نے آج ( بدھ ) کو پینٹاگانکا دورہ کرنا تھا جو اچانک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی پریس سیکرٹری نے دورے کے اچانک ملتوی ہونے کے بارے میں بتایا کہ پینٹاگان کو بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا پینٹاگان آنے کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور وہ اب بدھ کے روز نہیں آرہے ہیں۔ تاہم اس دورے کے التوا کی کوئی تفصیل سامنے نہیں لائی گئی ہے۔ ہمیں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ یوایوگیلانٹ نے اپنا دورہ امریکا ملتوی کر دیا ہے ۔