اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع رہیں گے،محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس۔ 26 جولائی (اے پی پی)فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ میں سکیورٹی سے متعلق حال ہی میں کیے جانے والے تمام اسرائیلی اقدامات کی واپسی تک اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون معطل رہے گا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے راملہ میں فلسطینی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس وقت تک بحال …

مقبوضہ بیت المقدس۔ 26 جولائی (اے پی پی)فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ میں سکیورٹی سے متعلق حال ہی میں کیے جانے والے تمام اسرائیلی اقدامات کی واپسی تک اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون معطل رہے گا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے راملہ میں فلسطینی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس وقت تک بحال نہیں کیے جائیں گے جب تک وہ مسجدِ اقصیٰ کی 14 جولائی سے پہلے کی حالت بحال نہیں کردیتا۔

Leave a Reply