اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ تک رسائی کے لئے روات ،سیکرٹریٹ اورکورال چوک سے نیو ایئر پورٹ تک 4پبلک ٹرانسپورٹ روٹس کی منظوری دیدی ہے،فی کلو میٹر کرایہ 6روپے تجویز کیا گیا ہے ، زیادہ سے زیادہ کرایہ 260روپے ہوگا ،ابتدائی طور پر 50منی ایئر کنڈیشنڈ منی بسیں چلائی جارہیں ہیں،ائیر پورٹ تک رسائی …
اسسٹنٹ کمشنر اسلام آبادسعد بن اسد اور سیکرٹری آرٹی اے راولپنڈی خالد یامین کی "اے پی پی” سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ تک رسائی کے لئے روات ،سیکرٹریٹ اورکورال چوک سے نیو ایئر پورٹ تک 4پبلک ٹرانسپورٹ روٹس کی منظوری دیدی ہے،فی کلو میٹر کرایہ 6روپے تجویز کیا گیا ہے ، زیادہ سے زیادہ کرایہ 260روپے ہوگا ،ابتدائی طور پر 50منی ایئر کنڈیشنڈ منی بسیں چلائی جارہیں ہیں،ائیر پورٹ تک رسائی کے لئے ان تمام روٹس پر ہفتے کے سات دن اور دن کے 24گھنٹے پبلک ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی،آئندہ ہفتے سے چاروں روٹس پر ٹیسٹ ڈرائیو شروع کر دی جائے گی،سیکرٹریٹ اور روات سے نیو ایئر پورٹ کا فاصلہ46کلومیٹر ہے،ڈی 17، ڈی 12 اور ای 11کے لئے بھی روٹ تجویز کیا گیا ہے،روات ،کورال چوک اور نیو ایئر پورٹ پر بسوں کے لئے سٹینڈ بنانے کے لئے سرکاری اراضی کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر اسلام آبادسعد بن اسد نے قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ تک رسائی کے لئے وفاقی دارالحکومت کے 2روٹس کی منظوری دیدی ہے ۔پہلا روٹ روات تا سیکرٹریٹ اور دوسرا روٹ سیکرٹریٹ سے بلیو ایریا سے کشمیر ہائی وے اور کشمیر ہائی وے سے موٹر وے چوک سے ہوتا ہوا نیو ایئر پورٹ تک پہنچے گا ۔








