وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ائیرپورٹ چوک ،ڈرائی پورٹ چوک ،سمبڑیال شہر اور مین روڈ کو خوبصورت لائٹوں و خوبصورت پینٹنگ سے سجایا گیا ہے
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 18 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ائیرپورٹ چوک ،ڈرائی پورٹ چوک ،سمبڑیال شہر اور مین روڈ کو خوبصورت لائٹوں و خوبصورت پینٹنگ سے سجایا گیا ہے،انتہائی خوبصورت اور منظم میٹ، فروٹ ،سبزی اور خوبصورت فلاور مارکیٹ بھی قائم کی گئی ہے۔ سمبڑیال پل نہر اپر چناب پر خوبصورتی کے حوالے سے مرمت کا کام جاری ہے۔سمبڑیال شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ روڈ کی صفائی ستھرائی اور فٹ پاتھ پر رنگ روغن کا کام جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کی نہ صرف شہر بلکہ گائوں گائوں بھی ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی مہم جاری ہے۔ رواں ماہ ستھرا پنجاب ٹیم میں مزید ایک سو ورکرز کی بھرتی بھی کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر شہر کا سروے کررہے ہیں اور ناجائز تجاوزات، غیرقانونی منی پٹرول پمپ ،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ریڑھی بانوں اور تھڑوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ٹٰی ایم اے سمبڑیال کا عملہ صفائی ستھرائی میں بھرپور حصہ لے رہا ہے ،شجرکاری مہم کے تحت گرین بیلٹ پر پودوں کی دیکھ بھال اور ان کو پانی دینے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔








