اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے وفد نے ڈاکٹر احمد نوروزی کی قیادت میں بدھ کے روز پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ قائم مقام چیئرمین پیمرا بیرسٹر سکندر رشید چوہدری نے وفد کے شرکا کا خیر مقدم کیا اور وفد کو پیمرا کے ریگولیٹری فریم ورک پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق شرکا کی جانب …
اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ کے وفد کا پیمرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے وفد نے ڈاکٹر احمد نوروزی کی قیادت میں بدھ کے روز پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ قائم مقام چیئرمین پیمرا بیرسٹر سکندر رشید چوہدری نے وفد کے شرکا کا خیر مقدم کیا اور وفد کو پیمرا کے ریگولیٹری فریم ورک پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق شرکا کی جانب سے پیمرا کے متعلق مختلف سوالات بھی کیے گئے۔ وفد کے شرکا کو پیمرا سٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سیٹ اپ کا دورہ بھی کرایا گیا اور کانٹینٹ مانیٹرنگ کے حوالے سے بتایا گیا۔
اس موقع پر دونوں جانب سے سوونیئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)اور ایران کی آڈیو ویژول ریگولیٹری اتھارٹی(ایس اے ٹی آر اے) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان اورایران کے دونوں اداروں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا، معلومات کے تبادلے، میڈیا کے ضابطہ اخلاق اور میڈیا پالیسیوں کی ترقی میں تعاون کو مزیدمستحکم کرنا ہے۔
یہ معاہدہ دونوں اداروں کو مختلف میڈیا ریگولیشن ماڈلز کا تجربہ کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے میڈیا نظام کو مزیدبہتر بنایا جا سکے۔ ایرانی وفد کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹر جنرل آئی آر ائی بی انٹرنیشنل افیئرز ڈاکٹر عباس محمد نژاد، سحر گلوبل نیٹ ورک کے ڈائریکٹر مرتضیٰ شمسی، ڈائریکٹر جنرل آئی آر آئی بی سیستان و بلوچستان ڈاکٹر جابر علی محمدی نافچی، ہادی گلریز اور زہرہ شبک شامل تھے.
جبکہ اس دورہ کے موقع پر پیمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل(لائسنسنگ ڈسٹری بیوشن) سردار عرفان اشرف خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل(لائسنسنگ براڈکاسٹ میڈیا) وکیل خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل(ایڈمن) خرم صدیقی، ڈائریکٹر جنرل(مانیٹرنگ) اشفاق جمانی، ڈائریکٹر جنرل چیئرمین سیکرٹریٹ تمثیل حیدر، ڈائریکٹر جنرل ایگزیکٹو ممبر سیکرٹریٹ رانا محمد احمد مصطفیٰ، ڈائریکٹر جنرل(لاء/لیگل افیئرز) طاہر فاروق تارڑ، سیکرٹری ٹو اتھارٹی سعید احمد سومرو، ڈائریکٹر (آپریشنز براڈکاسٹ میڈیا) عمیر عظیم اور کنسلٹنٹ (میڈیا و تعلقات عامہ) سعدیہ وداد بھی موجود تھیں۔








