اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 2025،آذربائیجان کے ریسلرز نے دوچاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

خرم شہزاد ریاض۔20نومبر (اے پی پی):چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ریاض 2025 میں آذربائیجان کے ریسلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔خواتین کے 62 کلوگرام مقابلوں میں رزانہ محمدووا جبکہ فری اسٹائل کے 57 کلوگرام مقابلوں میں اسلام بازارقانوف فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے تاہم فیصلہ کن مقابلوں میں شکست کے بعد دونوں کو چاندی کے تمغوں پر …

خرم شہزاد

ریاض۔20نومبر (اے پی پی):چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ریاض 2025 میں آذربائیجان کے ریسلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔خواتین کے 62 کلوگرام مقابلوں میں رزانہ محمدووا جبکہ فری اسٹائل کے 57 کلوگرام مقابلوں میں اسلام بازارقانوف فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے تاہم فیصلہ کن مقابلوں میں شکست کے بعد دونوں کو چاندی کے تمغوں پر اکتفا کرنا پڑا۔

دوسری جانب 68 کلوگرام کیٹیگری میں نگار مرزازادہ کو کانسی کے تمغے کے لیے بنگلہ دیش کی حلیمہ اختر کا سامنا کرنا تھا، تاہم ان کی عدم موجودگی کے باعث نگار مرزازادہ کو واک اوور کے ذریعے برونز میڈل دے دیا گیا۔اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں مختلف مسلم ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہیں جہاں اعلیٰ درجے کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے