اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی بین الاقوامی مالیت دو کھرب ڈالر سے زائد ہے جو مالیات کے شعبہ کے عالمی اثاثہ جات کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ گزشتہ دس سال کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کی دنیا بھر میں سالانہ شرح نمو 10 تا 12 فیصد رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2003ءکے …
اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی بین الاقوامی مالیت دو کھرب ڈالر سے زائد
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی بین الاقوامی مالیت دو کھرب ڈالر سے زائد ہے جو مالیات کے شعبہ کے عالمی اثاثہ جات کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ گزشتہ دس سال کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کی دنیا بھر میں سالانہ شرح نمو 10 تا 12 فیصد رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2003ءکے بعد ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور سال 2008ءسے لے کر گزشتہ سال 2017ءتک شعبہ کی سالانہ شرح نمو 27 فیصد رہی ہے ۔









