اسلامی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 11واں اجلاس

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (بی اے ایس آر) کا 11واں اجلاس پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی جانب سے پیش کی گئی پی ایچ ڈی تحقیقی تجاویز اور ایم ایس کے مقالہ جات کے موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس پر بورڈ نے تحقیق کے معیار …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (بی اے ایس آر) کا 11واں اجلاس پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی جانب سے پیش کی گئی پی ایچ ڈی تحقیقی تجاویز اور ایم ایس کے مقالہ جات کے موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

جس پر بورڈ نے تحقیق کے معیار اور افادیت کو بہتر بنانے کے لیے اہم تعلیمی رہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے جدید تحقیقاتی طریقہ کار اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کو معاشرتی مسائل سے ہم آہنگ ہونا چاہیے اور عملی حل پیش کرنا چاہیے۔

اجلاس میں نائب صدر (اکیڈمکس) پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمٰن اور نائب صدر (ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس) سید حسن آفتاب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیکلٹی آف سائنسز، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف اصول الدین، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اکنامکس، فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لٹریچر، فیکلٹی آف ایجوکیشن، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی نمائندگان اور ریسرچ سپروائزرز نے شرکت کی، جنہوں نے مختلف شعبوں میں تحقیق کے معیار کو مضبوط بنانے اور بامعنی علمی نتائج کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں