اسلام آباد،سینیٹ کا اجلاس سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت شروع ہو گیا

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت شروع ہو گیا جس میں مختلف امور پر بحث اور قانون سازی سے متعلق نکات زیر غور آئیں گے۔ایوان بالا کے اجلاس میں سوال و جواب کے وقفے سمیت 27 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ اراکین کی جانب سے قومی اور عوامی مسائل بھی اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس کے …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت شروع ہو گیا جس میں مختلف امور پر بحث اور قانون سازی سے متعلق نکات زیر غور آئیں گے۔ایوان بالا کے اجلاس میں سوال و جواب کے وقفے سمیت 27 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ اراکین کی جانب سے قومی اور عوامی مسائل بھی اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران اہم قانون سازی، عوامی فلاح کے امور اور دیگر پارلیمانی معاملات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔