اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی ) نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران 20 تا 26 جولائی کےلئے پولیس اسٹیشنز آن وہیلز (پی ایس آن وہیلز) اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کیا ہے ۔ آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ موبائل سہولت وینز روزانہ صبح 8:30 بجے سے سہ پہر 4:30 بجے تک خدمات فراہم …
اسلام آباد، ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران 20 تا 26 جولائی کےلئے پولیس اسٹیشنز آن وہیلز اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی ) نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران 20 تا 26 جولائی کے لئے پولیس اسٹیشنز آن وہیلز (پی ایس آن وہیلز) اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کیا ہے ۔ آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ موبائل سہولت وینز روزانہ صبح 8:30 بجے سے سہ پہر 4:30 بجے تک خدمات فراہم کریں گی ،جس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی اور ان کے قیمتی وقت کو بچانا ہے تاکہ ان کو ٹریفک کے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ سہولت وینز لرننگ ، ڈرائیونگ پرمنٹس، ڈرائیونگ لائسنسز کی تجدید، ڈوپلیکٹ ڈرائیونگ لائسنسز کے اجرا ، کریکٹر سرٹیفکیٹس سمیت دیگر مختلف خدمات فراہم کریں گی۔ آئی ٹی پی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پیر 20 جولائی کو پی ایس آن وہیلز سرینگر ہائی وے زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر جبکہ سہولت وین 1 فیض آباد چیک پوسٹ فیصل ایونیو، وین 2 ایچ ایٹ شفا ہسپتال اور وین 3 فیض آباد ٹریفک آفس میں خدمات فراہم کریں گی۔ منگل 21 جولائی کو پی ایس آن وہیلزفیصل آباد ایونیو فیض آباد چیک پوسٹ پر وین 1 سرینگر ہائی وے زیر پوائنٹ چیک پوسٹ، وین 2 سرینگر ہائی وے جی 14 چیک پوسٹ اور وین تھری ایڈونچر ان چیک پوسٹ پر دستیاب ہو گی۔ اسی طرح بدھ 22 جولائی کو پی ایس آن وہیلز سرینگر ہائی وے جی 14 چیک پوسٹ وین 1 سرینگر ہائی وے زیر پوائنٹ چیک پوسٹ ، وین 2 مارگلہ روڈ این نائن چیک پوسٹ اور وین 3 فیض آباد ٹریفک آفس ، جمعرات 23 جولائی کو پی ایس آن وہیلز مارگلہ روڈ ای نائن چیک پوسٹ وین 1 نائنتھ ایونیو چیک پوسٹ، وین 2 سرینگر ہائی وے جی 14 چیک پوسٹ ، وین 3 ایڈونچر ان چیک پوسٹ ، جمعہ 24 جولائی کو پی ایس آن وہیلز سرینگر ہائی وے زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ وین 1 گندم گودام چیک پوسٹ آئی جے پی روڈ ، وین 2 فیصل ایونیو فیض آباد چیک پوسٹ اور وین 3 ٹریفک آفس فیض آباد، ہفتہ 25 جولائی کو پی ایس آن وہیلز نائنتھ ایونیو چیک پوسٹ وین 1 سرینگر ہائی وے زیر پوائنٹ چیک پوسٹ، وین 2 فیصل آباد فیض آباد چیک پوسٹ ، وین 3 راول ٹائون جبکہ اتوار 26 جولائی کو پی ایس آن وہیلز مارگلہ روڈ ای نائن چیک پوسٹ، وین 1 ٹریفک آفس راول ٹائون، وین 2 پولیس لائنز ایچ الیون، وین 3 اسلام آباد کلب میں خدمات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری شیڈول کے مطابق مطلوبہ خدمات کی فراہمی کےلئے نزدیک دستیاب سہولت وین سے استفادہ کریں اور کسی مسئلہ کے حوالہ سے یا مزید معلومات کےلئے آئی ٹی پی کی ہیلپ لائن 1915 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔\







