اسلام آباد انتظامیہ کا معرکہ حق 10 مئی کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کے ساتھ ڈائیورشن پلان جاری

اسلام آباد انتظامیہ کا معرکہ حق 10 مئی کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کے ساتھ ڈائیورشن پلان جاری

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):اسلام آباد انتظامیہ نے معرکہ حق 10 مئی کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کے ساتھ ڈائیورشن پلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام 04بجے سے رات 12 بجے تک اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیوریشن لگائی جائے گی۔ جس کے تحت سری نگر ہائی وے، کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بندرہے گی۔

اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو پر آنے جانے کے لیے بند ہوگی۔ معزز شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ درج ذیل ٹریفک ڈائیورشن پلان پر عمل کریں۔ موٹر وے یا اسلام آباد چوک سے بھارہ کہو یا مری کی طرف جانے والی ٹریفک 9th ایونیو سے کرنل شیر خان روڈ (IJP) استعمال کرتے ہوئے براستہ مری روڈ سفر کریں۔ مری یا بھارہ کہو سے بجانب موٹروے سفر کرنے والے شہری مری روڈ سے فیض آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے کرنل شیر خان روڈ (IJP) اور 9th یونیو استعمال کریں۔ موٹروے سے ریڈ زون یا ملحقہ سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات پشاور موڑ سے 9th ایونیو پر سفر کرتے ہوئے جناح ایونیو یا مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

ریڈ زون یا اس سے ملحقہ سیکٹرز کے رہائشی راولپنڈی یا موٹروے کی طرف جانے کے لیے مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو سے 9th ایونیو پرسفرکریں۔ ایکسپریس وے سے اسلام آباد کے سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات فیض آباد سے کرنل شیر خان روڈ (IJP) استعمال کرتے ہوئے 9th ایونیو پر سفر کریں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے حضرات کرنل شیر خان روڈ (IJP) سے فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو استعمال کریں۔ راولپنڈی اسکیم تھری یا عمار چوک سے آنے والی ٹریفک راول روڈ سے چاندی چوک مری روڈ سے کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے ریڈ زون، بھارہ کہو یا مری کی طرف جاسکتے ہیں۔

مری یا بھارہ کہو سے کورال چوک یا روات ٹی کراس (GT Road) کی طرف سفر کرنے والے حضرات کورنگ روڈ بنی گالہ سے پارک روڈ پر سفر کرتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ پشاور موڑ سے کورال یا روات ٹی کراس (GT Road) کی طرف سفر کرنے والے حضرات 9th ایونیو سے اسٹیڈیم ڈبل روڈ سے راول روڈ استعمال کریں۔ شام 03بجے سے رات 12 بجے تک تمام LTV گاڑیوں کو روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔نوٹ: مورخہ 2026-05-10 کو صبح 04 بجے سے رات 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک (HTV) کا داخلہ بند ہوگا۔

مزید خبریں