اسلام آباد میں ایک لاکھ 66 ہزار 888 گاڑیوں کو ایم ٹیگ کا اجرا کامیابی سے مکمل

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 66 ہزار 888 گاڑیوں کو ایم ٹیگ کا اجراء کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،شہر بھر میں مختلف چیک پوائنٹس پر بغیر ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے ریڈرز مکمل فعال ہیں. مختلف علاقوں …

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 66 ہزار 888 گاڑیوں کو ایم ٹیگ کا اجراء کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،شہر بھر میں مختلف چیک پوائنٹس پر بغیر ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے ریڈرز مکمل فعال ہیں.

مختلف علاقوں میں قائم 17 بوتھ پوائنٹس پر ایم ٹیگ نصب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،مجموعی طور پر 1 لاکھ 66 ہزار 888 گاڑیوں کو ایم ٹیگ کا اجراء کامیابی سے مکمل کرلیا گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 130 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے۔ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن نے کہا کہ 26 نمبر چونگی اور 18 میل کے ایم ٹیگ سینٹر میں 24/7 خدمات کا سلسلہ جاری ہے،کچنار پارک اور ایف نائن پارک میں کاؤنٹرز رات 12 بجے تک خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو مختلف ناکہ جات پر روکا جا رہا ہے،شہریوں سے التماس ہے کہ جلد از جلد ٹیگ لگوائیں تاکہ قانونی پریشانی سے بچ سکیں۔