اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج صبح 11 سے 12 بجے کے دوران شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی۔ متاثرہ سڑکوں میں فیصل ایونیو، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہری متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے …
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج صبح 11 سے 12 بجے کے دوران شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی۔ متاثرہ سڑکوں میں فیصل ایونیو، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہری متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ایڈوائزری کے مطابق ریڈ زون میں ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ بند رہیں گے، جبکہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے شہری سرینا، نادرا اور مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے کا استعمال کریں جبکہ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والوں کو زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے شہری ITP ریڈیو 92.4 ایف ایم اور اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔







