اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سری نگر ہائی وے کیلئے ٹریفک ایڈوائزری

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سری نگر ہائی وے کیلئے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے دن کے اوقات میں صبح 11 تادوپہر 12:30 بجے کے دوران ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا جائے گا۔آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ سری نگر ہائی وے …

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سری نگر ہائی وے کیلئے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے دن کے اوقات میں صبح 11 تادوپہر 12:30 بجے کے دوران ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا جائے گا۔آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ سری نگر ہائی وے پر متعین وقت کے دوران ڈائیورژن رکھا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ متبادل راستوں بشمول آئی جے پی روڈ، ایران ایونیو، اسلام آباد ایکسپریس وے اور اندرون شہر سروس روڈز استعمال کریں۔اہلکار نے سڑک استعمال کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ 20 سے 25 منٹ کے اضافی سفر کی منصوبہ بندی کریں تاکہ تکلیف اور ٹریفک کی بھیڑ سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پی افسران سڑکوں پر تعینات رہیں گے تاکہ مسافروں کی سہولت اور ڈائیورشن کی مدت کے دوران ٹریفک کا مؤثر طریقے سے انتظام کیا جا سکے۔مزید معلومات اور مدد کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار۔15پر رابطہ کر سکتے ہیں۔