اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈائون جاری ، 13 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈائون جاری ہے، سنگین جرائم میں ملوث تین اشتہاری مجرمان سمیت 13 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس، آ ئس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں تھانہ ترنول، تھا نہ نو ن، تھا نہ …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈائون جاری ہے، سنگین جرائم میں ملوث تین اشتہاری مجرمان سمیت 13 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس، آ ئس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں تھانہ ترنول، تھا نہ نو ن، تھا نہ کھنہ، تھا نہ کو رال، تھا نہ لو ہی بھیر، تھا نہ پھلگر اں اور تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس ٹیموں نے 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے01کلو 690چرس، 440گر ام آ ئس اورتین عدد مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تین اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز /انویسٹی گیشن محمد عثمان بٹ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

 

مزید خبریں