اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نےانسدادی آپریشن تیز کردیا، 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر کے مختلف سیکٹرز میں 1,399 جگہوں پر سپرے جبکہ 914 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا،گزشتہ ایک روز کے دوران 34,556 مقامات کی چیکنگ مکمل کی گئی۔ 24 …
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا انسداد ڈینگی آپریشن تیز ، 24گھنٹوں کے دوران 27 نئے کیس رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نےانسدادی آپریشن تیز کردیا، 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر کے مختلف سیکٹرز میں 1,399 جگہوں پر سپرے جبکہ 914 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا،گزشتہ ایک روز کے دوران 34,556 مقامات کی چیکنگ مکمل کی گئی۔
24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 64 مریض زیرِ علاج ہیں،رورل ایریاز سے 20 اور اربن ایریاز سے 7 مریضوں کی تصدیق ہوئی،سرویلینس کے دوران 213 مقامات پر لاروا مثبت ، جبکہ 3 مقامات پر منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ ٹیموں کو ہاٹ سپاٹس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیلڈ عملے کی جانب سے عوامی اور رہائشی مقامات پر سپرے جاری ہے،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں مقامات سیل کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اسلام آباد کو ڈینگی سے مکمل پاک بنانے کے لیے شہری فوگنگ کے عمل میں بھرپور تعاون کریں۔








