اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر 516 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب

اسلام آباد ۔ 05 مارچ (اے پی پی) میٹرو پولیٹین کاروپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کی الیکٹریکل مینٹینس ڈائریکٹوریٹ نے گذشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر 516 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کے متعلقہ زیرِ زمین نقائص کو دور کردیا ، جبکہ متعدد علاقوں میں خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کر کے روشن کر دیا …

اسلام آباد ۔ 05 مارچ (اے پی پی) میٹرو پولیٹین کاروپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کی الیکٹریکل مینٹینس ڈائریکٹوریٹ نے گذشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر 516 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کے متعلقہ زیرِ زمین نقائص کو دور کردیا ، جبکہ متعدد علاقوں میں خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کر کے روشن کر دیا گیا ہے۔یہ بات سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کی ۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ اسد محبوب کیانی ، ڈائریکٹر جنرل ای اینڈ ایم عظیم شاہ کے علاوہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں سٹریٹ لائٹس ڈویژن کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply