اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسزز کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں گلگت بلتستان میں سیکیورٹی فورسزز کے زیر استعمال …
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا پاک فوج ہیلی کاپٹر حادثہ میں سیکیورٹی فورسزز کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسزز کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں گلگت بلتستان میں سیکیورٹی فورسزز کے زیر استعمال پاک فوج کے پیشہ ورانہ ڈیوٹی پر مامور ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے حادثے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور پسماندگاں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








