اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کی گئی بچی فرشتہ کے والد گل نبی اور اس کے لواحقین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کی گئی بچی فرشتہ کے والد گل نبی اور اس کے لواحقین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے ایم این اے علی نواز اعوان اور آئی جی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی موجود تھی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کی گئی بچی فرشتہ کے والد گل نبی اور اس کے لواحقین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے ایم این اے علی نواز اعوان اور آئی جی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی موجود تھی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کو انتطامیہ کی جانب سے واقعہ پر بریفنگ دی گئی اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کی جا رہی ہے۔ ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور ہسپتال میں اپنی ذمہ داری سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی انکوئری کر رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے فرشتہ کے خاندان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کسی بھی صورت ایسے واقعات کو درگزر نہیں کیا جا سکتا۔ انصاف ہر صورت ہوگا اور انصاف ہوتا دکھائی دے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ فرشتہ کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اسپیکر نے سرکاری اہلکاروں کو عوام کے لیے آسانی پیدا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Leave a Reply