اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے باجوڑ، شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں فتنہ الہندوستان کے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں …
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاباجوڑ، شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں فتنہ الہندوستان کے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے باجوڑ، شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں فتنہ الہندوستان کے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز قابل ستائش ہیں۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کیلئے فورسز کی دلیرانہ کارروائیوں پر فخر ہے۔
دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی دلیرانہ کارروائیاں ملک کے استحکام کی ضمانت ہیں۔خوارجی دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے میں مصروف افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی سرکوبی قومی سلامتی کے عزم کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت جاری آپریشنز قوم کے اعتماد اور یکجہتی کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں۔دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے بہادر جوان کو قوم سلامِ پیش کرتی ہے۔ملکی امن کے لیے ہر محاذ پر ڈٹے جوان ہمارا فخر ہیں۔دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے فورسز کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔دہشتگردی کے خلاف متحد قوم دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی۔








