اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ردالفتنہ ون پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین اور آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں ،شہداء کی قربانیوں …
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ردالفتنہ ون پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ردالفتنہ ون پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین اور آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں ،شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہااور شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے دہشت گرد حملوں میں معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سردار ایاز صادق نے جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا۔ سردار ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔








