اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے راجہ ذوالقرنین خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک زیرک اور مدبر سیاسی و سماجی شخصیت تھے، ان کی سیاسی و سماجی …
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے راجہ ذوالقرنین خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک زیرک اور مدبر سیاسی و سماجی شخصیت تھے، ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔







