پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولنگ آل رائونڈر عامر جمال، نوجوان فاسٹ بولر علی شبیر، بیٹر محمد طیب عارف اور فاسٹ بولر ثاقب خان کو شامل کر لیا ہے۔طیب عارف، علی شبیر اور ثاقب خان پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ تینوں کھلاڑیوں نے 4 سے …
پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، عامر جمال،علی شبیر،محمد طیب عارف و ثاقب خان قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

مزید خبریں
لاہور۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولنگ آل رائونڈر عامر جمال، نوجوان فاسٹ بولر علی شبیر، بیٹر محمد طیب عارف اور فاسٹ بولر ثاقب خان کو شامل کر لیا ہے۔طیب عارف، علی شبیر اور ثاقب خان پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ تینوں کھلاڑیوں نے 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں کھیلے گئے پاکستان پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان پریکٹس میچ میں بھی شرکت کی۔ دوسری جانب علی عثمان اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
عامر جمال اب تک پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ میں 55 رنز بنا کر اپنی ٹیم مارخور آئی ٹی سلوشنز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے قائداعظم ٹرافی گولڈ کے ابتدائی رائونڈ میں لاہور وائٹس کی قیادت کرتے ہوئے74 اور 23 رنز بنانے کے ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔
دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے محمد طیب عارف نے ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں کنگزمین اکیڈمی کی قیادت کرتے ہوئے سات میچز میں 66.09 کی اوسط سے 727 رنز اسکور کیے، جن میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔19 سالہ فاسٹ بولر علی شبیر اب تک آٹھ فرسٹ کلاس میچز میں 22 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ثاقب خان نے قائداعظم ٹرافی 2025-26 میں کراچی بلیوز کی ٹائٹل جیتنے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نو میچز میں 20.60 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک اننگز میں 34 رنز دے کر سات وکٹیں ان کی بہترین بولنگ کارکردگی رہی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پیر 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، علی شبیر، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد سلیمان، محمد طلہ، محمد طیب عارف، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سمیر منہاس، ثاقب خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔







