وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی قومی، سیاسی اور عوامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی قومی، سیاسی اور عوامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے صاحبزادے سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ذوالقرنین خان کی وفات آزاد کشمیر کی سیاست اور قومی سطح پر ایک بڑا نقصان ہے۔ مرحوم نے اپنی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا، ان کی خدمات اور سیاسی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواران کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔







