اسپیکر قومی اسمبلی کی مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے’’فاز‘‘ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی کی مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے’’فاز‘‘ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے’’فاز‘‘ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی دفاعی مہارت اور صلاحیتیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فاز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت ہے۔دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے لیے پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ یہ کامیابی پاکستان کی تکنیکی مہارت اور دفاعی صنعت کی ترقی کا مظہر ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دفاعی میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

مزید خبریں