فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا پیرس میں 3 سے 5 نومبر تک منعقد ہونے والی نمائش ایکسپو پروٹیکشن 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا پیرس میں 3 سے 5 نومبر تک منعقد ہونے والی نمائش ایکسپو پروٹیکشن 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

پیرس۔3نومبر (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پیرس میں 3 سے 5 نومبر تک منعقد ہونے والی نمائش ایکسپو پروٹیکشن 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔

منگل کو سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ایکسپو پروٹیکشن 2026 میں پاکستان کی شرکت پاکستانی کمپنیوں کو ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای)، پیشہ ورانہ صحت و تحفظ اور متعلقہ شعبوں میں اپنی مصنوعات، صلاحیتوں اور مہارت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی خریداروں سے روابط قائم کرنے اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں